Time 17 جون ، 2018
انٹرٹینمنٹ

سلمان خان نے باکس آفس پر ساری عیدی لوٹ لی

سلو میاں کی فلم ’ریس 3‘ کی ریکارڈ توڑ کمائی کا سلسلہ جاری ہے اور 2 دنوں میں ہی کروڑوں کی ففٹی کرلی ہے — فوٹو: فائل 

بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ نے باکس آفس پر کمائی کے سارے ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔

عید اور سلمان خان کا تعلق بالی وڈ میں کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے اور عید پر ان کی فلمیں کئی سالوں سے ریلیز ہورہی ہیں۔

اس سال بھی عید پر سلمان خان کی ’ریس 3‘ ریلیز ہوئی ہے جس نے کمائی کے پہلے روز سے ہی ریکارڈ توڑ بزنس شروع کردیا ہے۔

فلم پہلے روز 29 کروڑ 17 لاکھ بھارتی روپے کی کمائی کرکے رواں سال کی پہلے روز کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن گئی ہے جب کہ فلم نے دوسرے روز بھی 38 کروڑ 14 لاکھ بھارتی روپے کا بزنس کرکے مجموعی طور پر 67 کروڑ 31 لاکھ بھارتی روپے کی کمائی کرلی ہے۔

سلو میاں کی ’ریس 3‘ کی ریکارڈ کمائی کے بعد فلم تیسرے روز 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے کا امکان ہے جس کے بعد یہ 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی ان کی 13 ویں فلم ہوگی۔

یاد رہے کہ سلمان خان کے مدمقابل ’ریس 3‘ میں انیل کپور، بوبی دیول، جیکولین فرنینڈس اور ڈیزی شاہ نے مرکزی کردار کیا ہے جب کہ فلم کی ہدایت کاری ریموڈی سوزا نے سر انجام دی ہے۔

مزید خبریں :