رواں سال عید پر 40 ارب روپے کی خریداری کا تخمینہ ہے: عتیق میر

عید خریداری نے امیر اور غریب کے بڑھتے فرق کو واضح کیا؛ عتیق میر_ فوٹو: فائل

کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر کا کہنا ہےکہ رواں سال عید پر 40 ارب روپے کی خریداری کا تخمینہ ہے۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عتیق میر نے کہا کہ رواں سال عید پر 40 ارب روپے کی خریداری کا تخمینہ ہے، عید پر کراچی کے شہری 100 ارب روپےکی خریداری کرسکتے تھے۔

انہوں نےکہا کہ روایتی بازاروں سے خریداری اب بڑے شاپنگ مالزمیں منتقل ہورہی ہے جب کہ عید خریداری میں غربت، مہنگائی اور بے روزگاری کا عنصر نظر آیا، عید خریداری نے امیر اور غریب کے بڑھتے فرق کو واضح کیا ہے۔

مزید خبریں :