تیلگو فلموں کی اداکاراؤں کو امریکا میں جسم فروشی کیلئے استعمال کرنے کا انکشاف

فلم پروڈیوسر موگوگومودی کشن اور ان کی اہلیہ چندرا اداکاراؤں سے جسم فروشی کا دھندا کروا رہے تھے—.فائل فوٹو

بھارتی تیلگو فلموں میں کام کرنے والی اداکاراؤں کو امریکا میں جسم فروشی کے لیے استعمال کیے جانے کے اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی نیوز ویب سائٹ ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق رواں برس اپریل میں امریکی شہر شکاگو سے بھارتی فلم پروڈیوسر موگوگومودی کشن اور ان کی اہلیہ چندرا کو گرفتار کیا گیا جو اداکاراؤں سے جسم فروشی کا دھندا کروا رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق تیلگو فلموں میں چھوٹے چھوٹے کردار ادا کرنے والی اداکاراؤں کو مختلف کانفرنسز اور ثقافتی پروگراموں کے بہانے امریکا بلایا جاتا تھا اور پھر جسم فروشی کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلموں میں کام دلانے اور اضافی آمدنی کے  لیے اداکاراؤں کو امریکا بھیجا جاتا تھا جس کے لیے انہیں دو سے تین ہزار ڈالر معاوضہ دیا جاتا تھے جس کا دارومدار اداکارہ کی مقبولیت پر ہوتا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو فلموں کی اداکارہ سری ریڈی نے بھی اس بات تصدیق کی ہے کہ انہیں بھی امریکا میں جسم فروشی کی پیشکش کی گئی تھی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ جسم فروشی کا دھندا کرنے والے گروہ نے حیدر آباد میں اپنے نمائندے بھی رکھے ہوئے ہیں جو مختلف اداکاراؤں سے رابطے کرتے رہتے ہیں۔ 

لیکن اب امریکا میں مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور کرشن اور ان کی اہلیہ چندرا کو گرفتار کر کے فرد جرم بھی عائد کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :