(ن) لیگ نے چوہدری نثار کے مقابلے میں امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیے

فوٹو: فائل

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) نے ناراض پارٹی رہنما چوہدری نثار کے مقابلے میں قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی بھی 2 نشستوں پر اپنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیے۔

مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 اور پی پی 10 کے لیے راجہ قمرالاسلام کو ٹکٹ جاری کر دیا جب کہ ممتاز خان کو این اے 63 کے لیے ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ 

(ن) لیگ کی جانب سے پی پی 13 سے چوہدری سرفراز افضل، پی پی 19 سے ذیشان صدیق بٹ کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) نے پی پی 20 سے راجا سرفراز اصغر اور پی پی 12 کے لیے فیصل قیوم ملک کو پارٹی ٹکٹ دیا ہے۔ 

اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ مسلم لیگ (ن) چوہدری نثار کے مقابلے میں اپنے امیدوار کھڑے نہیں کرے گی۔

یاد رہے کہ چوہدری نثار علی خان قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59، این اے 63 اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 10 اور پی پی 12 سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے چوہدری  نثارکے حلقے کھلے رکھنے کا آپشن مسترد کردیا ہے، حلقے کھلے رکھنے کا آپشن پارٹی صدر شہباز شریف اور سینیئر لیگی رہنماؤں کی طرف سے تجویز کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :