شہباز شریف نے گانا گنگنا کر سب کو حیران کردیا


کراچی: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے گانا گنگنا کر سب کو حیران کر دیا۔

شہباز شریف اپنے جوش خطابت کی وجہ سے خاصے مشہور ہیں اور وہ اکثر اپنی تقاریر کے دوران علامہ اقبال اور حبیب جالب کے شعر بھی سناتے رہتے ہیں۔

لیکن گزشتہ روز کراچی سے انتخابی مہم کا آغاز کرنے والے شہباز شریف نے ایک مقامی ہوٹل میں احمد رشدی کا مشہور زمانہ گانہ گا کر سب کو حیران کر دیا۔

شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ مقامی ہوٹل میں عوام کے اسرار پر ’اکیلے نا جانا، ہمیں چھوڑ کر تم، تمھارے بناء ہم بھلا کیا جیئیں گے‘ گایا۔ مقامی گلوکار کے ساتھ گانا گا کر بہت اچھا لگا۔

شہباز شریف نے اپنے گائے ہوئے گانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔


مزید خبریں :