27 جون ، 2018
کراچی: عام انتخابات 2018 کے لیے کراچی سمیت سندھ کے تمام ایس ایچ اوز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
اس سے قبل کراچی میں ڈی ایس پیز کے تبادلوں کا فیصلہ ہوا تھا لیکن اب سندھ بھر کے ڈی ایس پیز بھی تبدیل کیے جائیں گے۔
اس سلسلے میں سمری الیکشن کمیشن کو ارسال کر دی گئی ہے اور منظوری ہوتے ہی تبادلے اور تقرریاں ہوجائیں گے۔
پولیس حکام کے مطابق ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز کے تبادلوں کا فیصلہ عام انتخابات میں پولیس کے کردار کو شفاف بنانے کی خاطر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق الیکشن کمیشن کو ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز کی فہرستیں بھی بھجوا دی گئی ہیں۔
جن ڈویژنز میں ایس پیز کی تعیناتی نہیں ہوئی وہاں بھی تعیناتیوں کی فہرستیں ارسال کر دی گئی ہیں، جس ڈویژن مں ضرورت پڑے گی وہاں ڈویژنل ایس پیز تعینات کر دیے جائیں گے۔