Geo News
Geo News

Time 28 جون ، 2018
انٹرٹینمنٹ

شردھا کپور کی ’ہائی ریٹڈ گبرو‘ کے ساتھ واپسی

’ہائی ریٹڈ گبرو‘ میں شردھا کپور اور ورون دھون کا ایک انداز—.فلم پوسٹر

بالی وڈ فلم ’اے بی سی ڈی 2‘ میں جلوہ گر ہونے والی ورون دھون اور شردھا کپور کی جوڑی ایک بار پھر فلم ’نواب زادے‘ کے ساتھ بڑی اسکرین پر واپسی اختیار کرنے جا رہی ہے۔

ریمو ڈسوزا انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والی ڈانس فلم ’نواب زادے‘ کے پہلے گانے ’ہائی ریٹڈ گبرو‘ کی ویڈیو ریلیز کردی گئی، جس میں ورون اور شردھا شاندار انداز میں نظر آئے۔











'ہائی ریٹڈ گبرو' گزشتہ برس گلوکار گرو رندھاوا نے گایا تھا جسے اب ایک نئے انداز سے ڈانس فلم ’نواب زادے‘ میں پیش کیا گیا ہے۔

فلم میں مرکزی کردار مشہور ڈانسر راگھو جویال، پونیت پاٹھک اور دھرمیش یلاندی نبھا رہے ہیں، جس میں شردھا اور ورون بطور مہمان اداکار شرکت کریں گے۔

مزید خبریں :