Geo News
Geo News

پاکستان

ثناء اللہ عباسی نے آئی جی گلگت بلتستان کے عہدے کا چارج سنھبال لیا

ثناء اللہ عباسی نے نے آئی جی کی حیثیت سے  اپنی ذمہ داریوں کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ فوٹو: جیو نیوز

پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر ثناء اللہ عباسی نے انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

ثناء اللہ عباسی نے آج دوپہر گلگت بلتستان کے 16ویں آئی جی کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔

حکومت پاکستان نے انہیں 26 جون کو گلگت بلتستان کا انسپکٹر جنرل مقرر کیا تھا جس کے لیے وہ گذشتہ روز گلگت پہنچے تھے۔

ثناء اللہ عباسی کو پولیس ہیڈ آفس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور بعدازاں افسران سے تعارفی ملاقات کے بعد انہوں نے سینئر افسران کے اجلاس بھی کی صدارت بھی کی۔

ایک عرصے تک سندھ پولیس میں خدمات سرانجام دینے والے ثناء اللہ عباسی سی ٹی ڈی سندھ کے سربراہ کے عہدے سے نئی تقرری کے لیے روانہ ہوئے اور لگ بھگ ساڑھے 3 سال بعد انہوں نے یونیفارم پہنی ہے۔