’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کا معروف کردار انتقال کر گیا

بھارتی کامیڈی ڈرامے ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے معروف کردار ڈاکٹر کاوی کمار آزاد المعروف ڈاکٹر ہاتھی حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کر گئے۔

اداکار کاوی کمار کو دل کی تکلیف کے باعث ممبئی کے مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج انتقال کرگئے۔

کاوی کمار آزاد بھارتی کامیڈی ڈرامے ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں ’ڈاکٹر ہاتھی‘ کا اہم کردار کررہے تھے۔ 

آنجہانی اداکار کاوہ کمار المعروف ڈاکٹر ہاتھی کی تصویر— بشکریہ ہندوستان ٹائمز 

اداکار کی موت کی خبر کے بعد ڈرامے کی شوٹنگ بھی روک دی گئی ہے۔

ڈرامے کے پروڈیوسر اسیت کمار مودی کا کہنا ہے کہ کاوی بہترین اداکار کے ساتھ ساتھ اچھے انسان بھی تھے اور وہ طبیعت ناساز ہونے کے باوجود بھی وقت پر شوٹ کے لیے پہنچ جاتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ آج صبح انہوں نے فون کرکے کہا کہ طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے وہ ڈرامے کی شوٹ کے لیے نہیں آئیں گے جس کے بعد اب ان کے انتقال کی خبر سامنے آئی ہے۔

اداکار کاوی کمار 2009 سے ہی ڈرامے میں ڈاکٹر ہاتھی کا کردار کررہے تھے۔ انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری کے علاوہ بالی وڈ میں عامر خان کی فلم ’میلہ‘ اور کامیڈی فلم ’فنٹوش‘ میں اداکاری کی۔

مزید خبریں :