10 جولائی ، 2018
لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے شالیمار میں تین روز قبل مدرسہ استاد کے تشدد سے زخمی ہونے والا 7 سالہ بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا۔
لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ 7 سالہ عبدالاحد تین روز قبل مدرسے میں پڑھنے گیا جہاں استاد نے اس پر تشدد کرتے ہوئے لوہے کی راڈ سے مارا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور اس کے کندھے کی ہڈی ٹوٹ گئی۔
عبدالاحد کو فوری طور پر میو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
مقتول بچے کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی، جبکہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے شریک ملزم غفور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس آزاد کشمیر روانہ ہوچکی ہے۔
دوسری جانب بچے کے لواحقین نے اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لینےکی اپیل کی ہے۔