Time 18 جولائی ، 2018
دنیا

صدارتی انتخاب میں روسی مداخلت: ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے بیان پر یوٹرن

فن لینڈ میں روسی صدر سے مذاکرات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کی تفتیش کی مذمت کی تھی۔ فوٹو: فائل

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کی پہلے تردید کرتے رہے تاہم اب اپنے تصحیحی بیان میں ان کا کہنا ہے کہ روس نے مداخلت کی تھی۔ 

امریکی صدر نے بیان میں کہا کہ روس نے صدارتی انتخاب میں مداخلت کی تھی ، ان سے غلطی ہو گئی اور اس کے بر عکس بیان دیا۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں اپنی انٹیلی جنس ایجنسیوں پر بھرپور اعتماد ہے جب کہ اس سے قبل فن لینڈ میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے مذاکرات میں انہوں نے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کی تفتیش کی مذمت کی تھی۔

دوسری جانب فن لیڈ میں دیے گئے بیان پر ری پبلکن پارٹی نے صدر ٹرمپ پر شدید تنقید کی تھی۔

یاد رہے کہ 2016 کے امریکی صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ حیران کن طور پر ہیلری کلنٹن کو شکست دے کر صدر منتخب ہوئے تھے جب کہ رائے عامہ کے تمام جائزے ہیلری کلنٹن کے حق میں تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کے بعد امریکا میں ایک نئی بحث چڑھ گئی جس میں انکشاف کیا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت میں روس کا اہم کردار ہے۔ 

مزید خبریں :