پاکستان
Time 20 جولائی ، 2018

ن لیگ اور پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کے خلاف کالعدم تنظيموں سے اتحاد کیا، بلاول


پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الزام عائد کیا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف نے اُن کے خلاف کالعدم تنظيموں سے اتحاد کیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمیں سوچنا چاہیے کہ اس طرح سے دنیا کو کیا پیغام دے رہے ہيں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی سےپشاورتک عوام نے والہانہ استقبال کیا اور انتخابی ریلی کے دوران ملک میں مثبت سیاست کی امید پیدا ہوئی ہے، ہماری جمہوریت میں ایشوز کی سیاست اور مثبت سیاست کی جگہ ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن جیتیں یا ہاریں، پیپلز پارٹی ہمیشہ وفاق کی سیاست کرتی ہے اور کرتی رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بی بی کا وعدہ نبھانا ان کا مشن ہے اور وہ اس مشن کو جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں :