Time 25 جولائی ، 2018
پاکستان

سیاسی رہنماؤں نے کہاں کہاں ووٹ کاسٹ کیا؟


عام انتخابات 2018 کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے اور عام شہریوں کے ساتھ ساتھ سیاسی رہنما بھی اپنا قومی فریضہ سرانجام دینے کے لیے پولنگ اسٹیشنز پہنچ رہے ہیں۔

آئیے دیکھتے ہیں کہ کس سیاسی رہنما نے کہاں ووٹ کاسٹ کیا۔

صدر مملکت ممنون حسین نے کراچی میں کلفٹن کےعلاقے کہکشاں کے گرین وچ کالج میں ووٹ کاسٹ کیا۔

خاتون اول بیگم محمودہ ممنون نے بھی اسی پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالا۔

صدر ممنون حسین اپنا ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے—۔ جیو نیوز اسکرین گریب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جونیئر ماڈل اسکول  اے بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

شہباز شریف اپنا ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے—۔ جیو نیوز اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے این اے 53 اسلام آباد میں ووٹ کاسٹ کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ تحریک انصاف کوووٹ ڈالیں، لیکن عوام گھروں سے نکلیں اور ووٹ ڈالیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے لیے نہیں، ملک کے مستقبل کے لیے نکلیں اور ملک کی خاطر اپنا فرض ادا کریں۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں ووٹ کاسٹ کیا—۔فوٹو/ اے ایف پی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ کے حلقے این اے 200 میں واقع پولنگ اسٹیشن شہید میجر مجاہد بوائز اسکول میں ووٹ کاسٹ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد پوز دیتے ہوئے—۔فوٹو/ بشکریہ سوشل میڈیا

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے ڈیرہ اسمعیل خان میں واقع ہائر سیکنڈری اسکول عبدالخیل میں ووٹ کاسٹ کیا۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ 'ووٹ کا استعمال دیانتداری سے کریں، نمائندوں کو پرکھیں اور اس کے مطابق اپنا ووٹ دیں'۔

مولانا فضل الرحمٰن اپنا ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے—۔فوٹو/ بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہنوں بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے نوابشاہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد پوز دیتے ہوئے—۔فوٹو/ بشکریہ بختاور بھٹو زرداری ٹوئٹر اکاؤنٹ

لیگی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سردار ہائی اسکول گڑھی شاہو میں ووٹ کاسٹ کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے این اے 54 اسلام آباد میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے این اے 7 دیر میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

سراج الحق اپنا ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے—۔ جیو نیوز اسکرین گریب

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے این اے 207 سکھر میں اسلامیہ کالج  کے پولنگ اسٹیشن نمبر 29 میں ووٹ کاسٹ کیا۔

خورشید شاہ اپنا ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے—۔ جیو نیوز اسکرین گریب

سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے حلقہ این اے 200 اور حلقہ پی ایس 10 نوڈیرو میں گورنمنٹ پرائمری اسکول ٹو میں ووٹ کاسٹ کیا۔

جیو نیوز اسکرین گریب—۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

اس موقع پر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ وقت کم ہے اور کئی پولنگ اسٹیشنز پر 2 سے 3 ہزار ووٹ ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ووٹرز کو سہولت ملے کہ وہ آسانی سے ووٹ ڈال سکیں۔

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے این اے 243 کراچی کے پولنگ اسٹیشن ایم ایس پبلک اسکول میں ووٹ کاسٹ کردیا۔

مصطفیٰ کمال اپنا ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے—۔ جیو نیوز اسکرین گریب

این اے 247 کراچی کے آزاد امیدوار جبران ناصر نے پولنگ اسٹیشن نمبر 86 پر ووٹ کاسٹ کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مستقبل کے لیے سب کو نکلنا چاہیے، لوگ گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالیں، سب کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا چاہیے۔

مسلم لیگ (ن) کے امیدوار خواجہ سعد رفیق نے ڈیفنس لاہور کے علاقے میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

خواجہ سعد رفیق ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے—۔ جیو نیوز اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین نے لودھراں میں ووٹ کاسٹ کیا۔

جہانگیر ترین اور علی ترین ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد پوز دیتے ہوئے—۔ فوٹو/بشکریہ سوشل میڈیا

سابق صدر آصف علی زرداری نے این اے 213 نوابشاہ کے ایل بی اوڈی کالونی گورنمنٹ بوائز اسکول میں ووٹ کاسٹ کیا۔

آصف علی زرداری ووٹ ڈالنے کے بعد بیٹیوں کے ہمراہ پوز دیتے ہوئے—۔ فوٹو/ بشکریہ سوشل میڈیا


مزید خبریں :