پاکستان
Time 26 جولائی ، 2018

قومی اسمبلی کے اہم حلقوں میں بڑے بُرج الٹ گئے

عام انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق اہم حلقوں میں بڑے سیاسی برج الٹ گئے ہیں۔




حلقہ این اے 3 سوات : شہباز شریف کو پی ٹی آئی سے شکست

پی ٹی آئی کے  سلیم رحمان 68162 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے جبکہ  صدر ن لیگ شہباز شریف 22756 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 72 سیالکوٹ 1: فردوس عاشق کو شکست

قومی اسمبلی کے اہم حلقے این اے 72 سیالکوٹ ون سے تحریک انصاف کو جھٹکا لگا ہے جہاں سے اس کی امیدوار فردوس عاشق اعوان (ن) لیگ کے امیدوار سے ہار گئی ہیں۔

(ن) لیگ کے چوہدری ارمغان نے 129041 ووٹ لیے جب کہ فردوس عاشق اعوان کو  91393 ووٹ ملے۔

این اے 7 لوئر دیر سراج الحق کو شکست

پی ٹی آئی کے بشیر خان 63017 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جب کہ متحدہ مجلس عمل کے سراج الحق 46040  ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 108: عابد شیر علی کو شکست

قومی اسمبلی کے ایک اور اہم ترین حلقے این اے 108 فیصل آباد سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی پی ٹی آئی کے فرخ حبیب سے شکست کھا گئے ہیں۔

فرخ حبیب نے 112740 ووٹ حاصل کیے جب کہ عابد شیر علی کو 111529 ووٹ ملے اور مقابلہ سخت رہا۔

این اے 8 مالاکنڈ بلاول بھٹو کو شکست

پی ٹی آئی کے جنید اکبر 46372 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے جبکہ بلاول بھٹو 26424 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 24 چارسدہ 2: اسفند یار ولی ہار گئے

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 24 چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یارولی کو تحریک انصاف کے فضل محمد خان نے شکست دے دی۔

فضل محمد خان نے 83495 ووٹ لیے جب کہ اسفند یار ولی کو 59483 ووٹ ملے۔

این اے 25 نوشہرہ: پرویز خٹک کو فتح

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 25 نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے 82118 ووٹ لیے جب کہ پیپلز پارٹی کے خان پرویز کو 35658 ووٹ ملے۔

حلقہ این اے 31 پشاور غلام بلور نے شکست تسلیم کرلی

حلقے کے تمام 256 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے شوکت علی 87895 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جب کہ عوامی نیشنل پارٹی کے غلام بلور 42476 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔ غلام بلور نے نتائج آنے سے پہلے ہی شکست تسلیم کرلی تھی۔

این اے 35 بنوں : عمران خان آگے

 قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 35 بنوں اس لحاظ سے اہم ہے کہ یہاں سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان میدان میں تھے۔ نتائج کے مطابق عمران خان 113822ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے اور ایم ایم اے کے اکرم خان درانی 106820 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 38 ڈیرہ اسماعیل خان: مولانا فضل الرحمان کو شکست

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 38 ڈیرہ اسماعیل خان میں متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو تحریک انصاف کے علی امین گنڈا پور نے شکست دے دی ہے۔

علی امین گنڈا پور نے 80236 ووٹ لے کامیابی حاصل کی جب کہ مولانا فضل الرحمان 45457 ووٹ لے سکے اور بھاری تعداد سے ہارے۔

این اے 39 ڈیرہ اسمٰعیل خان 2: مولانا فضل الرحمان ہار گئے

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 39 ڈیرہ اسماعیل خان سے بھی مولانا فضل الرحمان ہار گئے ہیں جہاں پی ٹی آئی کے یعقوب شیخ 79150 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جب کہ فضل الرحمان نے 51920 ووٹ لیے۔

اس طرح مولانا فضل الرحمان دونوں حلقوں سے ہار گئے ہیں۔

این اے 53 اسلام آباد: عمران خان فاتح، شاہد خاقان کو شکست

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 اسلام آباد2 میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 92891 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے جب کہ ن لیگ کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 44314 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 57 راولپنڈی ون: شاہد خاقان عباسی کو شکست

این اے 57 راولپنڈی میں بھی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پی ٹی آئی امیدوار صداقت علی عباسی شکست دے دی ہے۔

تحریک انصاف کے صداقت عباسی نے 97104 ووٹ لیے جب کہ شاہد خاقان عباسی کو 91381 ووٹ ملے۔

حلقہ این اے 63 راولپنڈی 7 چوہدری نثار کو شکست

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63 راولپنڈی 7 سے مسلم لیگ (ن) کےناراض رہنما اور جیپ کے نشان پر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے والے چوہدری نثار کو شکست ہوئی ہے۔

تحریک انصاف کےغلام سرور خان 102267 نے ووٹ حاصل کیے جب کہ چوہدری نثار 66610 ووٹ لے سکے۔

حلقہ این اے 62 راولپنڈی: شیخ رشید کامیاب

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 62 راولپنڈی سے شیخ رشید 117719 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جب کہ ان کے مد مقابل ن لیگ کے دانیال چوہدری کو 91312 ووٹ ملے۔

این اے 69 گجرات چوہدری پرویز الٰہی کامیاب

ق لیگ کے چوہدری پرویز الٰہی 122336 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے چوہدری مبشر حسین 49295 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 78 نارووال:  ابرار الحق کو احسن اقبال سے شکست

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 78 نارووال 2 میں ن لیگ کے احسن اقبال نے 159651 ووٹ لے کر ابرار الحق کو شکست دے دی۔

پی ٹی آئی کے ابرار الحق کو 82250 ووٹ ملے۔

این اے 95 میانوالی: عمران خان کامیاب

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنے آبائی حلقے این اے 95 میانوالی سے 162499 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جب کہ ان کے مقابلے میں ن لیگ کے عبیداللہ شادی خیل کو 49505 ووٹ ملے۔

این اے 2 سوات ون: امیر مقام کو شکست

قومی اسمبلی کے اہم حلقے این اے 2 سوات ون میں مسلم لیگ (ن) کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس کے صوبائی صدر امیر مقام پی ٹی آئی کے امیدوار سے ہار گئے ہیں۔

تحریک انصاف کے حیدر علی نے 60989 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جب کہ امیر مقام نے 40880 ووٹ لیے۔

این اے 129 لاہور 7: علیم خان کو شکست

قومی اسمبلی کی نشست این اے 129 لاہور 7 سے تحریک انصاف کو شکست ہوئی ہے جہاں ایاز صادق نے عبدالعلیم خان کو ہرادیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو 94879 ووٹ ملے جب کہ سردار ایاز صادق نے 103021 ووٹ حاصل کیے۔

این اے 124 لاہور حمزہ شہباز کامیاب

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حمزہ شہباز ایک لاکھ 39 ہزار 443 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ تحریک انصاف کے نعمان قیصر 69 ہزار 251 ووٹ حاصل کرسکے۔

حلقہ این اے 131 لاہور: خواجہ سعد کو عمران خان سے شکست

لاہور کے اہم ترین حقلے 131 میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اعصاب شکن مقابلے میں خواجہ سعد رفیق کو شکست دے دی ہے۔

عمران خان نے 84 ہزار 313 ووٹ حاصل کیے جب کہ خواجہ سعد رفیق کو 83 ہزار633 ووٹ ملے۔

این اے 132 لاہور: شہباز شریف کامیاب

قومی اسمبلی کے حلقہ این سے 132 لاہور میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف 95834 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے محمد منشاء سندھو کو 49093 ووٹ ملے۔

این اے 156 ملتان سے شاہ محمود قریشی کامیاب

تمام 312 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی 93500 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے عامر سعید انصاری 74624 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ این اے 158 ملتان 5: یوسف رضا گیلانی کو شکست

تمام 298 پولنگ اسٹیشن کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار  ابراہیم خان 83304 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جب کہ پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی 74443 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 192 ڈی جی خان: شہباز شریف ناکام

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 192 ڈی جی خان میں پی ٹی آئی کے سردار محمد خان لغاری کامیاب ہوگئے جنہوں 80522 ووٹ لیے جب کہ ن لیگ کے صدر شہباز شریف  کو 67608 ووٹ ملے۔

این اے 102 فیصل آباد:  طلال چوہدری کو شکست

قومی اسمبلی کے اہم حلقے این اے 102 فیصل آباد سے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال  چوہدری کو پی ٹی آئی کے نواب شیر نے شکست دی ہے۔

طلال چوہدری کو 97869 ووٹ ملے جب کہ نواب شیر  نے 109708 ووٹ حاصل کیے۔

این اے 200 لاڑکانہ: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کامیاب

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 200 لاڑکانہ سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری 84 ہزار 426 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مخالف ایم ایم اے کے راشد محمود سومرو نے 50 ہزار 200 ووٹ حاصل کیے۔

این اے 213 شہید بے نظیر آباد: آصف زرداری جیت گئے

پیپلز پارٹی کے آصف علی زرداری اپنے آبائی حلقے شہید بے نظیر آباد سے 111179 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جب کہ ان کے مد مقابل گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سردار شیر محمد رِند کو 53521 ووٹ ملے۔

این اے 243: ایم کیوایم کے علی رضا عابدی کو شکست

قومی اسمبلی سے کراچی کے اہم حلقے این اے 243 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایم کیوایم کے علی رضا عابدی کو شکست دے دی۔

عمران خان نے بھاری مارجن سے 91358 ووٹ لیے جب کہ ان کے مقابلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے علی رضا عابدی 24082 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 244 کراچی : علی زیدی نے مفتاح اسماعیل کو ہرادیا

کراچی کے حلقہ این اے 244 سے تحریک انصاف کے علی زیدی 69475 ووٹ کے ساتھ کامیاب قرار پائے اور ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 31247 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 245 کراچی: عامر لیاقت نے فاروق ستار کو ہرادیا

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 میں اہم ترین مقابلے میں تحریک انصاف کے عامر لیاقت نے فاروق ستار کو شکست دے دی۔

کراچی ایسٹ 4 کے اس حلقے سے عامر لیاقت نے 56615 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مد مقابلہ ایم کیوایم کے فاروق ستار کو 35247 ووٹ ملے۔

این اے 246 لیاری: کراچی بلاول بھٹوکو شکست

کراچی کے حلقہ  این اے 246 لیاری کا میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تحریک انصاف کے شکور شاد 52750 لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ تحریک لبیک کے بلال سلیم قادری 42 ہزار 345 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے اور پیپلزپارٹی کے بلاول بھٹو 39325 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔

این اے 247 کراچی: ڈاکٹر عارف علوی نے فاروق ستار کو ہرادیا

کراچی کے حلقہ این اے247 جنوبی  میں تحریک انصاسف کے عارف علوی 91 ہزار 20 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ تحریک لبیک پاکستان کے زمان جعفری 24680 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ ایم کیوایم پاکستان کے فاروق ستار 24 ہزار 146 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔

این اے 249 کراچی: فیصل واوڈا نے شہباز شریف کو ہرادیا

کراچی کے اس حلقے میں شہبازشریف اور فیصل واوڈا کے درمیان اعصاب شکن مقابلہ ہوا جس میں تحریک انصاف کے فیصل واوڈا کامیاب قرار پائے۔

فیصل واوڈا نے 35344 ووٹ حاصل کیے جب کہ شہبازشریف کو  34626 ووٹ ملے۔

این اے 250 کراچی: ایم کیوایم کے فیاض قائمخانی کو شکست

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 250 کراچی میں ایم کیوایم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جہاں تحریک انصاف کے عطااللہ نے انہیں ہرادیا ہے۔

پی ٹی آئی کے امیدوار کو 30052 ووٹ ملے جب کہ فیاض قائم خانی 24066 ووٹ لے سکے۔

این اے 253 پی ایس 124 کراچی: مصطفیٰ کمال کو شکست

کراچی سے قومی اسمبلی کے اہم حلقے این اے 253 سے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال بری طرح سے ہار گئے اور تیسرے نمبر پر رہے جب کہ انہیں صوبائی اسمبلی پی ایس 124 کی نشست پر بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ایم کیوایم کے اسامہ قادری 52426 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور تحریک انصاف کے اشرف جبار 49145 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جب کہ چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال صڑف 12 ہزار ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر رہے۔

صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 114 میں مصطفیٰ کمال صرف 7 ہزار 605 ووٹ لے سکے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

این اے 249 کراچی: شہبازشریف کو فیصل واوڈ سے شکست

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں بھی مسلم لیگ (ن) کو خفت کا سامنا کرنا پڑا ہے جہاں سے تحریک انصاف کے امیدوار فیصل واوڈا نے انہیں شکست دی ہے۔

فیصل واوڈا نے 35344 ووٹ حاصل کیے اور شہبازشریف کو 34626 ووٹ ملے۔

این اے 263 قلعہ عبداللہ: محمود خان اچکزئی کو شکست

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 263 قلعہ عبداللہ میں ایم ایم اے کے صلاح الدین 37974 ووٹ کے ساتھ کامیاب قرار پائے جبکہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے رہنما محمود خان اچکزئی 21400 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 115 جھنگ 2: احمد لدھیانوی کو شکست

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 115 جھنگ 2 سے آزاد امیدوار احمد لدھیانوی کو تحریک انصاف کی غلام بی بی بھروانہ نے شکست دے دی ہے۔

غلام بی بی بھروانہ نے 91434 ووٹ حاصل کیے جب کہ محمد احمد لدھیانوی کو 68616 ووٹ ملے۔

پی بی 32 کوئٹہ9: عبدالغفور حیدری کو شکست

بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 32 کوئٹہ 9 بڑا اپ سیٹ ہوا ہے جہاں ایم ایم اے کے امیدوار اور سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری ہار گئے ہیں۔

عبدالغفور حیدری نے 4434 ووٹ لیے جب کہ بی این پی کےنصیر احمد نے 6795 ووٹ حاصل کیے۔

پی بی 10 ڈیرہ بگٹی: سرفراز بگٹی ہار گئے

بلوچستان اسمبلی میں بھی ایک بڑا اپ سیٹ ہوا ہے جہاں جمہوری وطن پارٹی کے گہرام بگٹی نے بلوچستان عوامی پارٹی کے سرفراز بگٹی کو شکست دے دی ہے۔

گہرام بگٹی نے 24350 ووٹ حاصل کیے جب کہ سرفراز بگٹی کو 15161 ووٹ ملے۔


نوٹ: یہ تمام نتائج غیر حتمی اور غیر سرکاری ہیں

مزید خبریں :