پاکستان
Time 28 جولائی ، 2018

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 259، 270 اور 32 کے سرکاری نتائج جاری

فوٹو/ فائل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 32، 259 اور 270 کے سرکاری نتائج جاری کردیئے۔

الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں این  اے 259 اور این   اے 270 جب کہ خیبرپختونخوا سے این اے 32 کے سرکاری نتائج جاری کردیئے ہیں۔

سرکاری نتیجے کے مطابق این اے 259 ڈیرہ بگٹی کوہلو سے جمہوری وطن پارٹی کے نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے 22 ہزار787ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جب کہ آزاد امیدوار میر طارق محمود کھیتران 21ہزار 213 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 270 سے بلوچستان پنجگور سے بلوچسان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے احسان اللہ ریگی نے 18ہزار 568ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جب کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے محمد حنیف نے 16 ہزار 40 ووٹ لے کر شکست کھائی۔ 

اس کے علاوہ این اے 32 کوہاٹ کے سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے شہریار آفریدی 82 ہزار 248 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جب کہ متحدہ مجلس عمل کے گوہر محمد خان نے 47 ہزار 412 ووٹ لیے۔

مزید خبریں :