31 جولائی ، 2018
عام طور پر سیاسی معاملات پر خاموش رہنے والے ٹیسٹ کرکٹر جاوید میانداد نے اچانک ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ شروع کر دی۔
سابق بیٹسمین جاوید میانداد عام انتخابات کے نتیجے میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی مبینہ خرید و فروخت پر پھٹ پڑے۔
جاوید میانداد کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ منتخب نمائندوں کو مخاطب کرکے کہہ رہے ہیں کہ ’عوام نے تمہیں ووٹ دیا ہے، تم عوام کا ضمیر کیوں بیچ رہے ہو؟‘
یہ باتیں کرتے ہوئے جاوید میانداد کی آنکھوں میں آنسو بھی آگئے۔
خیال رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد اب وفاق اور مرکز میں حکومت سازی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطے کا سلسلہ جاری ہے۔ تحریک انصاف کو مرکز اور پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے دوسری جماعتوں کی حمایت درکار ہے جس کے لیے وہ سرتوڑ کوششیں کررہی ہے۔