01 اگست ، 2018
لندن: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی لاہور سے لندن کی پرواز میں مسافر اپنا پرس طیارے میں بھول گیا تاہم عملے نے اس میں موجود سات ہزار پانچ سو پاؤنڈز مسافر تک پہنچادیے۔
اسٹیشن مینیجر سجاداللہ کے مطابق مسافر زاہد شاکر نے پی آئی اے اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔
سجاد اللہ نے کہا کہ اکثر پی آئی اے کو منفی انداز میں پیش کیا جاتا ہے تاہم یہ دکھایا جانا ضروری ہے کہ ہمارا عملہ ایماندار اور محنتی ہے۔