چین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے والا طیارہ گوانگزو پہنچ گیا


بیجنگ: چین میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے والا شاہین ایئر لائن کا طیارہ گوانگزو پہنچ گیا۔

چین کے شہر گوانگ زو میں 29 جولائی سے پھنسے پاکستانی مسافروں کو واپس لانے کے لیے طیارے کو دوپہر ڈیڑھ بجے گوانگ زو پہنچنا تھا تاہم اب پرواز رات ساڑھے 10 بجے پہنچے گی۔

ترجمان شاہین ایئر لائن کے مطابق فلائٹ این ایل 891 چینی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے پاکستان کے لیے روانہ ہوگی جب کہ پرواز میں 29 جولائی کو تاخیر کا شکار ہونے والی پرواز کے مسافروں کے ساتھ آج کے روز کی بکنگ کرانے والے مسافروں کو بھی لایا جائے گا۔

یاد رہے کہ شاہین ایئرلائنز نے 29 جولائی کو گوانگ زو سے وطن واپسی کی فلائٹ اچانک منسوخ کردی تھی جس کے بعد ویزے کی معیاد ختم ہونے کی وجہ سے مسافر شدید پریشان تھے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے بھی مسافروں کے چین میں رہ جانے پر از خود نوٹس لیا آج سماعت کے بعد مسافروں کو پیر سے پہلے وطن واپس لانے کا حکم دیا جب کہ اعلیٰ عدالت نے شاہین ایئر لائنز کے مالک کو بھی 7 اگست کو طلب کرلیا۔

مزید خبریں :