Time 09 اگست ، 2018
انٹرٹینمنٹ

آمنہ شیخ لڑکیوں کی تعلیم کی مہم میں 'پیج' کی خیرسگالی سفیر مقرر

’روشن مستقبل کی جستجو میں اپنی قوم کے بچوں کے سنگ‘—.ٹوئٹر فوٹو

پاکستان کے متعدد اسٹارز ملک و معاشرے کو بہتر بنانے کے لیے سماجی خدمات انجام دینے میں مصروف ہیں اور اب اس فہرست میں اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ کا نام بھی شامل ہوگیا ہے، جو لڑکیوں کی تعلیم اور حقوق نسواں کے حوالے سے آواز اٹھائیں گی۔

حال ہی میں پاکستان الائنس فار گرلز (پیج) کی جانب سے ٹوئٹر پر اعلان کیا گیا کہ آمنہ شیخ اب ان تنطیم کا حصہ ہیں اور انہیں بچیوں کی تعلیم کے لیے خیر سگالی سفیر کے طور پر منتخب کرلیا گیا ہے۔

اداکارہ نے بھی 'پیج' کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا اور اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا، ’پیج کے ساتھ عالمی خیر سگالی سفیر کے طور پر ہاتھ ملانا ایک اعزاز ہے جس کا عزم پورے پاکستان میں صنفی مساوات، خصوصاً تعلیم میں صنفی مساوات قائم کرنا ہے‘۔

ان کا مزید کہنا تھا ’ہم اپنا مشن پاکستان میں 1 ملین بچوں کی تعلیم سے شروع کر رہے ہیں جسے انشاءااللہ تقریباً 3 سال میں مکمل کیا جائے گا‘۔


واضح رہے کہ تنظیم پاکستان الائنس فار گرلز (پیج)، امریکن ریفیوجی کمیٹی پاکستان (اے آر سی پی) کے اشتراک سے کام کر رہی ہے جس کا مقصد پاکستان کے بچے اور بچیوں کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنا اور انہیں خود مختار بنانا ہے۔

مزید خبریں :