09 اگست ، 2018
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عباسی کو طبیعت خراب ہونے کے باعث اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ایون فیلڈ ریفرنس میں جیل میں اڈیالہ جیل میں قید کیپٹن صفدر کی طبیعت بگڑ گئی تھی اور صفدر جو کھاتے یا پیتے تھے قے کر دیتے تھے۔
ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کو معدے میں السر ہے جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
کیپٹن صفدر کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی رائے کے بعد انہیں پمز اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
کیپٹن صفدر کو انتہائی سخت سیکیورٹی حصار میں اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال کے پرائیویٹ وارڈ میں منتقل کیا گیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کو پمز اسپتال کے سے کارڈک وارڈ پہنچایا گیا ہے اور انہیں وہ کمرہ دیا گیا ہے جو نواز شریف کو دیا گیا تھا۔
ضلعی انتظامیہ نے کارڈیک سینٹرک ے پرائیویٹ وارڈ کو سب جیل قرار دے دیا ہے، کیپٹن (ر) صفدر کی اسپتال میں موجودگی تک سب جیل کا حکم نامہ برقرار رہےگا۔