پریتی زنٹا کی 10 سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی

فلم ’بھائی جی سپر ہٹ‘ کا پوسٹر—۔فوٹو/ بشکریہ پریتی زنٹا ٹوئٹر اکاؤنٹ

فلم ’ دل سے‘ سے مقبول ہونے والی بالی وڈ اداکار پریتی زنٹا 10 برس بعد سلور اسکرین پر جلوہ گر ہونے جارہی ہیں۔

پریتی زنٹا فلم ’بھائی جی سپر ہٹ‘ کے ساتھ واپسی اختیار کر رہی ہیں، جس کا اعلان انہوں نے ٹوئٹر پر فلم کا پوسٹر شیئر کرکے کیا۔

پریتی نے لکھا، ’سپنا دوبے کی ’بھائی جی سپر ہٹ‘ کے ساتھ 19 اکتوبر کو بڑی اسکرین پر واپسی ہوگی‘۔

’بھائی جی سپر ہٹ‘ ایک کامیڈی ایکشن فلم ہے، جس میں وہ سپنا دوبے کا مرکزی کردار ادا کریں گی جس کی شادی ایک گینگسٹر سے کرادی جائے گی۔

فلم میں گینگسٹر کا کردار اداکار سنی دیول ادا کریں گے جب کہ معاون کردار میں ارشد وارثی، شریاس تلپاڑے اور اداکارہ امیشا پٹیل نظر آئیں گی۔



مزید خبریں :