Time 12 اگست ، 2018
پاکستان

لکی مروت: نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے 18 سالہ نوجوان پر تیزاب پھینک دیا

تیزاب سے نوجوان کے چہرے سمیت جسم کے مختلف حصے بری طرح جھلس گئے—۔جیو نیوز اسکرین گریب

لکی مروت: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایک 18 سالہ نوجوان پر تیزاب پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق 18 سالہ ادریس بازار سے اپنے گھر کی طرف جا رہا تھا کہ تھانہ تجوڑی کے قریب 3 نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے اس پر تیزاب پھینک دیا۔ 

تیزاب سے نوجوان کے چہرے سمیت جسم کے مختلف حصے بری طرح جھلس گئے۔

نوجوان کو پہلے تجوڑی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے ڈی ایچ کیو بنوں منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

مزید خبریں :