عمران خان کے لیے 22 کا ہندسہ اہمیت کا حامل

عمران خان نے 1992 کا ورلڈ کپ جتوایا اور پھر 1996 میں تحریک انصاف کی بنیاد رکھی۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہو چکے ہیں اور ان کی زندگی میں 22 کا ہندسہ بڑی اہمیت کا حامل رہا ہے۔

عمران خان نے پاکستان کو 1992 کا ورلڈ کپ جتوایا اور پھر 1996 میں تحریک انصاف کی بنیاد رکھی۔

عمران خان نے 18 سال کی عمر میں 1971 میں پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کیا اور پھر تقریباً 22 سال بعد 1992 میں پاکستان کو کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنوایا۔

1992 کے ورلڈ کی ایک اور خاص بات یہ تھی کہ پاکستان نے کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل بھی 22 رنز سے ہی جیتا تھا۔

عمران خان نے اپنی پہلی شادی جمائمہ گولڈ اسمتھ سے 16 مئی 1995 کو کی لیکن دونوں کی شادی لمبے عرصے تک قائم نہ رہ سکی اور 22 جون 2004 میں دونوں میں علیحدگی ہو گئی۔

عمران خان نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد 1996 میں تحریک انصاف کی بنیاد رکھی اور پھر 22 سال کی سیاسی جدوجہد کے بعد 2018 میں ملک کے وزیراعظم منتخب ہوئے۔

عمران خان 17 اگست 2018 کو ملک کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے۔

اسی طرح عمران خان نے پہلی مرتبہ 2002 میں قومی اسمبلی کی نشست جیتی، اگر دیکھا جائے تو 2002 میں بھی 22 کا ہندسہ نمایاں ہے۔