وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے عہدے کا حلف اٹھالیا


کوئٹہ: نو منتخب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ہوئی جس میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی، اراکین اسمبلی، نگران وزیراعلیٰ علاؤ الدین مری، آئی جی پولیس، آئی جی ایف سی، چیف سیکریٹری سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے جام کمال سے وزارت اعلیٰ کا حلف لیا۔

یاد رہے کہ جام کمال بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر ہیں اور عام انتخابات میں ان کی جماعت صوبے میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کر کے سامنے آئی ہے۔

مزید خبریں :