نئی اینیمیٹڈ فلم ’دی ڈونکی کنگ‘ کا پہلا ٹیزر جاری

— فوٹو: تشہیری پوسٹر 

کراچی: نئی اینیمیٹڈ فلم ’دی ڈونکی کنگ‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

منگو دھوبی کے خواب میں بادشاہ بننے کی کہانی پر مشتمل نئی اینیمیٹڈ فلم ’دی ڈونکی کنگ‘ کا پہلا ٹیزر جاری کیا گیا۔

فلم کے ٹیزر نے مداحوں کو بے حد محظوظ کیا ہے اور فلم کی ریلیز کے لیے انتظار کی شدت کو مزید بڑھا دیا ہے۔

ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواب میں بادشاہ کا دربار سجایا گیا ہے جس میں داخل ہوتے منگو دھوبی کے لیے ’شہنشاہ جنگل‘ کا خطاب دیا جاتا ہے۔

اینیمیٹڈ فلم کے ٹیزر کو یو ٹیوب اور فیس بک پر کچھ ہی دیر میں ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔

جیو فلمز اور ٹیلیسمین اینیمیشن اسٹوڈیو کی مشترکہ پیش کش 13 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید خبریں :