Time 24 اگست ، 2018
پاکستان

تحریک انصاف نے الیکشن کے روز آر ٹی ایس کی بندش کی تحقیقات مکمل کرلیں

پی ٹی آئی کی تحقیقاتی کمیٹی نے آر ٹی ایس سسٹم کی ناکامی کا ذمےدار نادرا کو ٹھہرا دیا، کل عمران خان کو بریفنگ دی جائے گی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: تحریک انصاف نے الیکشن کے روز رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) کی بندش کی تحقیقات مکمل کرلیں۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف سینیٹ میں پارلیمانی رہنما اعظم سواتی و دیگر پر مشتمل آر ٹی آیس شٹ ڈاؤن معاملے کی نگرانی  کے لیے تحققیقاتی کمیٹی قائم کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی تحقیقاتی کمیٹی نے آر ٹی ایس سسٹم کی ناکامی کا ذمہ دار نادرا کو ٹھہرا دیا اور اس کی ناکامی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی بھی سفارش کی ہے۔ 

تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ الیکشن کے صاف شفاف ہونے کے سارے ثبوت موجود ہیں تاہم کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ آر ٹی ایس کی ناکامی کا فارنزک آڈٹ کرایا جائے۔

سینیٹر اعظم سواتی کل وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے جس کے دوران وہ آر ٹی ایس نظام کی ناکامی کی تحقیقاتی رپورٹ پر انہیں بریفنگ دیں گے۔

یاد رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پہلی مرتبہ آر ٹی ایس سسٹم کا استعمال کیا گیا جس کے ذریعے ریٹرننگ افسر کو انتخابی نتائج اس سسٹم میں ڈالنا تھے جو براہ راست الیکشن کمیشن کے ہیڈ کوارٹر سے منسلک تھا۔

الیکشن کے روز رات گئے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے نتائج میں تاخیر کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ آر ٹی ایس سسٹم کے بیٹھنے کی وجہ سے نتائج کی آمد میں تاخیر ہورہی ہے۔

مزید خبریں :