Time 25 اگست ، 2018
پاکستان

وزیراعظم عمران خان نے شبلی فراز کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کردیا

قائد ایوان کے لیے نامزد سینیٹر شبلی فراز کا تعلق تحریک انصاف سے ہے: فوٹو/ فائل 

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے شبلی فراز کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کردیا۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سینیٹ میں قائد ایوان کے لیے شبلی فراز کی نامزدگی کی درخواست وزارت پارلیمانی امور  کے ذریعے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو بھجوائی گئی۔

سینیٹ سیکریٹریٹ نے وزیراعظم کی طرف سے قائد ایوان کی نامزدگی کا خط موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دور حکومت میں مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق سینیٹ میں قائد ایوان تھے جو اب حزب اختلاف کے سربراہ کی حیثیت میں ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قائد ایوان کے لیے نامزد سینیٹر شبلی فراز کا تعلق تحریک انصاف سے ہے اور وہ معروف شاعر احمد فراز مرحوم کے صاحبزادے ہیں، شبلی فراز مارچ 2015 میں جنرل نشست پر سینیٹر منتخب ہوئے۔

مزید خبریں :