پیراگون ہاؤسنگ کیس میں سعد رفیق کی پیشی: ریلوے انجنز کی خریداری کی بھی تحقیقات شروع

نیب لاہور نے سعد رفیق کے خلاف ریلوے میں نئے انجنز کی خریداری میں مبینہ خورد برد کی بھی تحقیقات شروع کردی، ذرائع۔ فوٹو: فائل

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پیراگون ہاؤسنگ کیس میں نیب حکام کے سامنے پیش ہوگئے جب کہ نیب نے ان کے خلاف ریلوے انجنز کی خریداری کی بھی تحقیقات شروع کردیں۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور خواجہ سعد رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں انکوائری کر رہا ہے اور آج انہیں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔

خواجہ سعد رفیق اس سے قبل بھی نیب کی جانب سے طلبی پر پیش ہوکر بیان قلمبند کرا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ نیب کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ طور پر کی جانے والی کرپشن کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور نے سعد رفیق کے خلاف ریلوے میں نئے انجنز کی خریداری میں مبینہ خورد برد کی بھی تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :