30 اگست ، 2018
لاہور: وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان اپنے ہی پرانے کلپس چلانے پر میڈیا کو ہی گالیاں دینے لگے اور سیاسی حریفوں کے ساتھ ساتھ پروگرام میزبان کو بھی گالیاں دیں۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے سیاسی مخالفین کو القابات سے نوازا، اس موقع پر اینکر نے انہیں ٹوکا تو وہ سیخ پا ہوگئے اور انٹرویو ادھورا چھوڑ دیا۔
یہی نہیں فیاض الحسن چوہان مائیک نکالتے ہوئے گالیاں دیتے رہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
عوامی عہدہ رکھنے والے فیاض الحسن چوہان کے اس رویے پر پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان کی جانب سے بدزبانی پر معذرت کی گئی ہے۔
علیم خان کا کہنا ہے کہ فیاض الحسن چوہان کو ایسی بات نہیں کرنی چاہیے تھی، وہ نئے نئے وزیر بنے ہیں تاہم وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تک باقاعدہ شکایت پہنچ گئی ہوگی۔