31 اگست ، 2018
مشہور بھارتی اداکارہ جوہی چاولا ان دنوں کراچی میں موجود ہیں۔
90 کی دہائی میں بالی وڈ کی کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ جوہی چاولا پاکستان کے دورے پر ہیں اور شہر قائد کی سیر کر رہی ہیں۔
اداکارہ نے کراچی میں اپنی موجودگی کے حوالے سے ٹوئٹر کے ذریعے پرستاروں کو آگاہ کیا اور پیغام کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی۔
جوہی چاولا کا کہنا تھا کہ وہ کراچی میں ہیں اور ظہرانے (دن کے کھانے) کے لیے عزیز دوستوں کے ہمراہ بوٹ بیسن جا رہی ہیں۔
بھارتی اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ پاکستانی رومانوی کامیڈی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ دیکھیں گی، اتفاق سے اس میں بھارتی لڑکی اور پاکستانی لڑکے کی رومانوی کہانی ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ اس سے قبل 2013 اور 2016 میں بھی ایک خاندانی شادی کے سلسلے میں کراچی کا دورہ کرچکی ہیں۔