01 ستمبر ، 2018
لاہور: وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ عمران نے لاہور میں واقع دارالشفقت کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بچوں کے ہمراہ دوپہر کا کھانا کھایا۔
خاتون اول کے ہمراہ ان کی قریبی سہیلی فرح خان بھی موجود تھیں۔
بشریٰ عمران نے دارالشفقت میں بچوں کو میسر سہولیات اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا اور بچوں کے مسائل بھی دریافت کیے۔
نمائندہ جیو نیوز کے مطابق دارالشفقت میں موجود ایک بچے کی بیماری کا سن کر انہوں نے بچے کے علاج پر اٹھنے والے تمام اخراجات بھی اپنے ذمہ لے لیے۔
وزیراعظم کی اہلیہ نے دارالشفقت میں یتیم بچوں کے لیے کھانے کا اہتمام بھی کیا ہے اور بچوں کے ساتھ کچھ وقت گزارا۔
جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم کی اہلیہ کوئی خاص پروٹوکول کے ساتھ نہیں آئیں تھیں تاہم اب وہ داتا دربار روانہ ہوگئیں ہیں۔
واضح رہے کہ بشریٰ عمران کا خاتون اول بننے کے بعد یہ پہلا دورہ ہے۔