Time 07 ستمبر ، 2018
پاکستان

سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے نہ نکالے جانے کا نوٹیفکیشن جعلی قرار

متعلقہ حکام کو معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے، ترجمان وزیراعظم ہاؤس۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم ہاؤس نے سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے نہ نکالے جانے کے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیدیا۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے بیان کے مطابق سوشل میڈیا پر سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے برطرف نہ کیے جانے سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

ترجمان وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اس قسم کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا، عوام اس قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش جعلی نوٹیفکیشن

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکام کو معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے ایک سرکلر وائرل ہوا تھا جس پر درج تھا کہ حکومت نے مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین سمیت کسی بھی سرکاری ملازم کو نوکری سے فارغ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں :