Time 14 ستمبر ، 2018
پاکستان

نیکٹا نے41 زیر تربیت طلباء کے کنڑیکٹ منسوخ کردیے

نیکٹا کے نئے سربراہ خالق داد لک نے ادارے کے اخراجات کم کرنے کی ہدایت دی تھی، ذرائع—فائل فوٹو۔

اسلام آباد: نینشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے 41 زیر تربیت طلباء کے کنڑیکٹ منسوخ کردیے۔

زیر تربیت طلباء کے کنڑیکٹس کی منسوخی کا حکم نامہ جاری کردیا جس کی نقل جیو نیوز سے حاصل کرلی ہے۔

کنٹریکٹ کی منسوخی کا حکم نامہ ڈائریکٹر ایچ آر بصیر ممریز کے دستخطوں سے جاری کیا گیا۔

حکم نامے کے مطابق طلباء جون سے نیکٹا میں انٹرنشپ کررہے تھے۔

ذرائع کے مطابق نیکٹا کے نئے سربراہ خالق داد لک نے ادارے کے اخراجات کم کرنے کی ہدایت دی تھی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نیکٹا کے پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر کی سربراہی میں کمیٹی نے زیر تربیت طلبا کو برطرف کرنے کی منظوری دی۔

ہر طالب علم کو 20 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جاتا تھا۔

مزید خبریں :