21 ستمبر ، 2018
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر فیصل رضا عابدی پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سپریم کورٹ کے ترجمان شاہد حسین کی مدعیت میں مقدمہ تھانا سیکرٹریٹ میں درج کیا گیا۔
فیصل رضا عابدی کے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 228،500، 505 دو، 506 اور 34 کے تحت درج کیا گیا ہے جب کہ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ7 اے ٹی اے بھی لگائی گئی ہے۔
فیصل رضا عابدی اپنی شعلہ بیانی کی وجہ سے خاصے مشہور ہیں اور وہ 2009 سے 2014 تک سینیٹر بھی رہ چکے ہیں۔