دنیا
Time 21 ستمبر ، 2018

ٹرمپ کی تیل پیدا کرنے والے ممالک کو دھمکی


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظم اوپیک کو دھمکی دے ڈالی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک سے قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا مشرق وسطیٰ کے ممالک کا تحفظ کرتا ہے اور اس کے بغیر یہ ممالک زیادہ دیر تک محفوظ نہیں رہ سکیں گے۔

اوپیک کا اجلاس رواں ہفتے کے آخر میں الجزائر میں منعقد ہوگا۔

اوپیک اجلاس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ 'وہ (اوپیک ممالک) ہمارے بغیر زیادہ دیر تک محفوظ نہیں رہ سکیں گے اور اس کے باوجود وہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کی کوشش کر رہے ہیں۔'

دوسری جانب جمعہ کو عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 5 سینٹ اضافے کے ساتھ 78 اعشاریہ 75 ڈالر فی بیرل رہیں۔

مزید خبریں :