Geo News
Geo News

Time 23 ستمبر ، 2018
انٹرٹینمنٹ

ایشیا کپ کے بجائے ایشین گیمز لکھنے پر ماورہ حسین کا مذاق بن گیا

ماورہ حسین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ میں شعیب ملک کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ٹوئٹ کی جس میں ایشاء کپ کے بجائے ایشین کپ لکھا دیا تھا۔ فوٹو: بشکریہ ماورہ انسٹاگرام 

پاکستانی نامور اداکارہ ماورہ حسین نے ایشاء کپ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ میں شعیب ملک کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے معمولی سی غلطی کی جس پر انہیں مذاق کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ماورہ حسین نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شعیب ملک کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے لکھا کہ شکر! کیا زبردست میچ تھا ساتھ ہی اداکارہ نے ایشاءکپ 2018 کا ہیش ٹیگ استعمال کرنے کے بجائے ایشین گیمز 2018 استعمال کیا۔

تاہم ان کی اس ٹوئٹ پر ان کا مذاق بھی بنایا جارہا ہے اور تنقید کا نشانہ بھی۔ 


شعیب ملک نے ماورہ حسین کا شکریہ ادا کیا لیکن ایشین گیمز 2018 کی غلطی پر غور نہیں کیا۔


بعد ازاں مداحوں نے اداکارہ کی غلطی کو پکڑ لیا اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور اس پر مذاق بھی اڑایا۔

ارسم نامی صارف نے لکھا کہ ہمیں بھی سمجھا دیں یہ ایشن گیمز میں کرکٹ کہاں سے آگئی۔


اظہر نامی صارف نے اداکارہ کی ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے شعیب ملک سے سوال کیا کہ بھائی آپ ایشیا کپ 2018 کھیل رہے ہیں یا ایشین گیمز 2018؟

ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’ماورہ کتنی بھولی ہو تم ، تم نے غلط میچ دیکھ لیا ہے‘۔


ایک عبدل نامی صارف نے ماورہ حسین کی تصحیح کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ’ایشا کپ‘ ہے۔


نوید میمن نامی صارف نے لکھا کہ ’یہ تو تازہ خبر ہے ایشین گیمز 2018 میں بھی شعیب ملک اچھا کھیلے‘۔