Time 23 ستمبر ، 2018
دنیا

ایران میں بدامنی کے خواہشمند امریکا کو اپنے رویے پر افسوس ہوگا، حسن روحانی


تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا کو بدمعاش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے اپنے جارحانہ رویے پر افسوس ہوگا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے حسن روحانی نے کہا کہ 

امریکہ پر 'دادا گیری' کا الزام بھی لگایا اور کہا کہ وہ ایران میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے۔

ایرانی صدر نے الزام عائد کیا کہ امریکی نواز عرب ممالک حکومت مخالف گروہوں کو مالی اور عسکری تعاون فراہم کر رہے ہیں اور خطے کے کٹھ پتلی ممالک کو امریکا کی حمایت حاصل ہے۔ 

حسن روحانی نے کہا کہ امریکا اپنے کٹھ پتلیوں کو اکسانے کے علاوہ انہیں ضروری صلاحیتیں فراہم کر رہا ہے۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایرانی یومِ دفاع کے موقع پر ملٹری پریڈ پر حملے میں 29 افراد جاں بحق اور 57 زخمی ہوگئے تھے جب کہ مرنے والوں میں پاسدارانِ انقلاب کے 12 ارکان بھی شامل تھے۔

مزید خبریں :