25 ستمبر ، 2018
راولپنڈی: روات کےعلاقے میں محکمہ کسٹم نے نجی فیکٹری پر چھاپہ مار کر 25 کروڑ روپے مالیت کی 21 لگژری گاڑیاں برآمدکر لیں۔
کسٹم حکام کا کہنا ہے گاڑیوں پرقطر کے سفارت خانے کی نمبر پلیٹیں لگی ہیں لیکن قطری سفارتخانہ اورفیکٹری مالک گاڑیوں کی درآمدیاملکیت کاثبوت پیش نہ کرسکے۔
کسٹم حکام کے مطابق برآمد کی گئی گاڑیوں کو اسلام آباد کسٹم ہاؤس منتقل کیا جا رہا ہے اور ضبط کرنےکی کارروائی جاری ہے۔
قطرکےسفیر سقر بن مبارک المنصوری نے جیو نیوز سےگفت گو کرتے ہوئے کہا کہ گاڑیاں پاکستان میں قانونی طور پرلائی گئیں ۔
سفیر قطر کے مطابق ان گاڑیوں کا تعلق قطری حکمران خاندان کے شیخ سے ہے اور یہ گاڑیاں پاکستان میں پاکستان کے قانون کے مطابق داخل ہوئیں۔