28 ستمبر ، 2018
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سانحہ آرمی پبلک اسکول ( اے پی ایس) ازخود نوٹس کیس سماعت 5 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔
اس سلسلے میں اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔
چیف جسٹس نے دورہ پشاور کے دوران اے پی ایس سانحے کے لواحقین سے ملاقات میں واقعے کا نوٹس لیا تھا۔
یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے 150 سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، جن میں زیادہ تعداد معصوم بچوں کی تھی۔