پاکستان
Time 28 ستمبر ، 2018

اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی تجویز

اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے حکومت کو پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی تجویز دی ہے۔

اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی گئی سمری میں پٹرول اور ڈیزل 4، 4 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اوگرا نے مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل بھی 3، 3 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سےکرے گی۔

مزید خبریں :