پاکستان
Time 29 ستمبر ، 2018

پنجاب بھر کی غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کو لیگلائز کرنے کا حکم

ہاؤسنگ سوسائٹیز کو مسمار کرنے کے بجائے انہیں قانونی حیثیت دیں، جسٹس علی اکبر قریشی۔ فوٹو: فائل 

لاہور: ہائیکورٹ نے صوبے بھر کی غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کو لیگلائز کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں شہری کی جانب سے ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی قواعد و ضوابط پورے کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو قانونی قرار دے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر نے سماعت کے دوران صوبے بھر کی غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کو لیگلائز کرنے کا حکم دیا ہے۔

جسٹس علی اکبر نے ریمارکس دیئے کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کو مسمار کرنے کے بجائے انہیں قانونی حیثیت دیں اور پنجاب بھر کی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ایک ماہ میں لیگل کیا جائے۔

جسٹس علی اکبر قریشی نے حکم دیا کہ تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کو قانونی شکل دینے کیلیے کمیٹی تشکیل دی جائے اور عدالتی حکم پر عمل درآمد سے متعلق ہر ہفتے رپورٹ پیش کی جائے۔

اس موقع پر چیف سیکریٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم پر من و عن عمل ہوگا جب کہ ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ تمام ہاؤسنگ سوساٹیز کے مالکان سے مل کر قواعد ضوابط بنائیں گے۔

مزید خبریں :