Time 13 اکتوبر ، 2018
پاکستان

سانحہ آرمی پبلک اسکول کی تحقیقات کیلئے ہائیکورٹ جج کی سربراہی میں کمیشن قائم

چیف جسٹس نے سانحہ اے پی ایس کی انکوائری کے لیے کمیشن بنانے کا حکم دیا تھا — فوٹو:فائل 

پشاور: سپریم کورٹ کے حکم کے بعد سانحہ آرمی پبلک اسکول کی تحقیقات کے لیے پشاور ہائیکورٹ کے جج کی سربراہی میں کمیشن قائم ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد ابراہیم خان تحقیقاتی کمیشن کےسربراہ مقرر کیے گئے ہیں جو پشاور ہائیکورٹ کے سینیئر جج ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے اے پی ایس حملے پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کی تھی۔

سانحے میں شہید بچوں کے والدین نے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرنے کا حکم دیا تھا جو 6 ہفتوں میں اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرائے گا۔

واضح رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے 150 سے زائد افراد کو شہید کردیا تھا، جن میں زیادہ تعداد معصوم بچوں کی تھی۔

مزید خبریں :