Time 18 اکتوبر ، 2018
کھیل

تاحیات پابندی کے شکار دانش کنیریا نے 6 سال بعد غلطی کا اعتراف کرلیا


لندن: فکسنگ کیس میں تاحیات پابندی کے شکار قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا نے 6 سال بعد غلطی کا اعتراف کرلیا۔

الجزیرہ ٹی وی کو انٹریو کے دوران دانش کنیریا نے کہا کہ آج اعتراف کرنے کا فیصلہ کیا کیوں کہ آپ جھوٹ کے ساتھ زندگی نہیں گزار سکتے، انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے عائد فکسنگ کے دونوں چارجز میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے 2012 میں دانش کنیریا کو کرکٹر ویسٹ فیلڈ کو فکسنگ پر اُکسانے کے جرم میں تاحیات پابندی عائد کی تھی۔

دانش کنیریا نے کہا کہ ویسٹ فیلڈ دولت کمانا چاہتا تھا اور میرا فرض تھا کہ اسے خبردار کرتا لیکن میں نے ایسا نہیں کیا اور میں نے جان بوجھ کر میرون ویسٹ فیلڈ کو مشکوک شخص انوبھٹ سے ملوایا۔


سابق لیگ اسپنر نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں اپنے تمام مداحوں، پاکستانیوں اور ایسیکس کاؤنٹی کے ساتھیوں سے معذرت خوا ہوں، میں اپنی غلطی پر شرمندہ ہوں اور جو کچھ ہوا اس پر مجھے سخت ندامت ہے۔

دانش کنیریا کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی عزت، مقام، دوست سب کچھ کھو دیا،  والد کی علالت کے باعث مجھ میں غلطی کے اعتراف کا حوصلہ نہیں تھا، میں اپنے آنجہانی والد سے بھی معذرت خوا ہوں۔

مزید خبریں :