Time 18 اکتوبر ، 2018
پاکستان

دوبارہ عمرے کی ادائیگی پر عائد 2 ہزار ریال فیس کی شرط ختم

فیس کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

سعودی حکومت نے دو سال کے دوران دوبارہ عمرہ کرنے پر عائد 2 ہزار ریال فیس کی شرط ختم کر دی۔

ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ سعودی حکومت نے پاکستانی حکومت کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے دو سال میں عمرہ کرنے والوں پر عائد 2 ہزار ریال فیس کی شرط ختم کر دی ہے۔

سعودی وزارت مذہبی امور کی جانب سے اس حوالے سے پاکستانی حکام اور عمرہ اور حج آپریٹرز کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے فیس کے خاتمے کا باضابطہ اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں عمرہ فیس کا معاملہ اٹھایا تھا جس کے بعد سعودی ولی عہد نے پاکستانیوں کے لیے 2 ہزار عمرہ فیس ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

مزید خبریں :