پرینیتی چوپڑا، فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند

بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا—.فائل فوٹو 

بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

پرینیتی کا شمار بالی وڈ کی اُن اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کم وقت میں فلم نگری میں اپنے قدم جمائے۔ وہ ’عشق زادے‘، ’ہنسی تو پھسی‘، ’کِل دِل‘ اور ’گول مال اگین' جیسی کامیاب فلمیں کرچکی ہیں۔

آج ان کی نئی فلم ’نمستے انگلینڈ‘ ریلیز ہوئی جس میں وہ ایک بار پھر اداکار ارجن کپور کے ساتھ جلوہ گر ہوئی ہیں۔

پرینیتی اور ارجن نے فلم کی تشہیر زور وشور سے کی اور شائقین کو خوب متاثر کیا۔

ٹائمز ناؤ نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق اس دوران ایک انٹرویو میں پرینیتی اور ارجن سے پاکستانی اسٹارز پر بالی وڈ فلم نگری میں کام کرنے کی پابندی کے حوالے سے بھی سوال پوچھا گیا۔

پرینیتی نے جواب دیا کہ 'میں نے فلم ’کِل دِل‘ میں علی ظفر کے ساتھ کام کیا تھا اور مجھے پتہ بھی نہیں تھا کہ وہ پاکستان سے ہیں جب تک کہ انہوں نے خود نہیں بتایا کیونکہ سب انسان ہی ایک جیسے ہوتے ہیں'۔

View this post on Instagram

As I stand at the eve of the trailer launch of arguably my biggest film, I cant help but feel a little emotional. This was a film I had dreamt of doing for a long time, and when I stood on the set in a traditional Indian outfit for the very first time, I felt like I was home. I dont think I would have wanted to share this journey with anybody else but Arjun. He is my most compatible co star, trustworthy mentor and honest friend. I can totally be myself and never have to apologise for it. Non judgemental and caring, Arjun has truly taught me how to handle this complex industry and business. He has the right to scream at me when I mess up, and vice versa. 3am friend? Totally. Everyone knows him for his intelligence and knowledge about this business, his witty humour but for me its his family values and beautiful upbringing that sets him apart as a person. I dont know if we realise it, we are same-same but different Thanks baba for being my bouncing board, my partner in crime and my true true true friend. Thankyou for understanding me even when I dont say anything! Thankyou for always listening, whether its my rubbish or my advice!! I hope this friendship continues forever, and also show in the beautiful love story we have made in Namaste England. No this is NOT a plug in for the film, this is an honest thank you note to my teacher, because baba you’ve truly taught me a lot (also because we will never say such nice things in person )! Love you! Now please RTGS 75 million my bank account by Monday thanks. @arjunkapoor

A post shared by Parineeti Chopra (@parineetichopra) on


 اداکارہ کا کہنا تھا کہ 'مجھے نہیں لگتا کہ اگر کوئی باہر سے آجائے گا تو وہ ہمارا کام چھین لے گا، بلکہ ایسے متعدد افراد ہماری فلم نگری میں موجود ہیں جو جنوبی افریقہ، امریکا اور دیگر ممالک سے ہیں، یہاں تک کہ فلم ’نمستے انگلینڈ‘ کے فوٹوگرافی ڈائریکٹر یونان سے تعلق رکھتے ہیں'۔

اداکارہ نے کہا کہ 'ہمیں مثبت انداز میں سوچنا چاہیے کیونکہ نئے افراد آنے سے ٹیم میں ایک نئی فضا آتی ہے۔ میں ذاتی طور پر اس پابندی کے خلاف ہوں بلکہ میں تو علی طفر کے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہوں گی'۔


پرینیتی نے مزید کہا کہ 'وہ فواد خان کی بھی بڑی مداح ہیں اور موقع ملا تو وہ ان کے ساتھ ضرور کام کرنا چاہیں گی'۔ 

دوسری جانب ارجن کپور کا کہنا تھا کہ 'بھارت ایک خوش آمدید کہنے والا ملک ہے، مجھے نہیں لگتا کہ یہاں کے لوگ عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کے گانوں کو قومیت کی بنیاد پر سننے سے انکار کردیتے ہیں بلکہ لوگ تو ان کے مداح ہیں'۔

مزید خبریں :