پاکستان
Time 23 اکتوبر ، 2018

وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور وزراء سے ملاقاتیں


ریاض: وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی وزراء سے ملاقات کی۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور سعودی فرمانروا کے درمیان ملاقات کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیراطلاعات فوادہ چوہدری، مشیر تجارت عبد رزاق داؤد، وزیر مملکت ہارون شریف اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق بھی موجود تھے۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم اور سعودی فرمانروا نے دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کرنے کے لیے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم سے سعودی وزراء کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سعودی وزراء سے ملاقات کررہے ہیں: فوٹو/ فیس بک آفیشل

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر خزانہ، وزیر تجارت و سرمایہ کاری اور وزیر توانائی و معنی وسائل سمیت سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کے چیئرمین اور ڈائریکٹر پبلک انویسٹمنٹ فنڈنے بھی کی ملاقات کی۔

وزیرِاعظم نے ملک میں توانائی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کواجاگر کیا، اس دوران سعودی وزراء نے مشترکہ سرمایہ کاری کے حوالے سے پراجیکٹس پر گفتگو کی جب کہ انہوں نے پاکستانی معیشت میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :