23 اکتوبر ، 2018
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیملٹ کی پابندی کو لازمی قرار دے دیا۔
جسٹس علی اکبر قریشی نے شہری کمال حیدر کی جانب سے موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ کی پابندی سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے صوبے بھر میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننے کی پابندی کو لازمی قرار دیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو فوری طور پر احکامات پر عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی، سرگودھا اور بہاولپور کے سی ٹی اوز سے عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔
عدالت نے ہیملٹ نہ استعمال کرنے والوں کو جرمانے کرنے کی ہداہت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔