پاکستان
Time 24 اکتوبر ، 2018

تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے


ایبٹ آباد: تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

خیبرپختونخوا کے علاقے ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے بابا حیدر زمان طویل عرصے سے علیل تھے۔

بابا حیدر زمان ہزارہ صوبے کے لیے چلائی جانے والی تحریک کے قائد تھے اور انہوں نے اس حوالے سے بھرپور تحریک چلائی۔

بابا حیدر زمان صوبائی وزیر اور 2 مرتبہ ایبٹ آباد کے چیئرمین اور ناظم بھی رہے۔

مزید خبریں :