Time 25 اکتوبر ، 2018
پاکستان

پی ٹی وی کرپشن کیس: شاہد مسعود کی حفاظتی ضمانت مسترد، اینکر عدالت سے فرار

ایف آئی اے کی ٹیم اینکر کی گرفتاری کے لیے موجود تھی: فائل فوٹو_ شاہد مسعود

اسلام آباد: مقامی عدالت نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں اینکر شاہد مسعود کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی۔

اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل کامران بشارت مفتی نے ٹی وی اینکر شاہد مسعود کی پی ٹی وی کرپشن کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ سنایا، ایف آئی اے کی جانب سے شاہد مسعود کی ضمانت کی مخالفت کی گئی تھی۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ٹی وی اینکر شاہد مسعود کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کردی۔

عدالتی فیصلے سے قبل شاہد مسعود عدالت سے فرار ہوگئے اور فیصلہ آنے کے بعد ان کی گرفتاری کے لیے عدالت میں موجود ایف آئی اے ٹیم انہیں گرفتاری نہیں کرسکی۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ ایف آئی اے کی ٹیم عدالت سے ضمانت خارج ہونے کے بعد اینکر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

شاہد مسعود کو پیپلزپارٹی کے دور میں سابق صدر آصف زرداری نے چیئرمین پی ٹی وی لگایا تھا، اینکر پر 3 کروڑ 30 روپے کی خردبرد کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ شاہد مسعود نے زینب قتل کیس میں بھی مجرم عمران کے بیرون ملک اکاؤنٹس کا دعویٰ کیا تھا جس پر چیف جسٹس پاکستان نے ازخودنوٹس لیا تھا تاہم اینکر اپنا دعویٰ درست ثابت نہیں کرسکے تھے جس پر انہوں نے عدالت سے معافی مانگی اور جب کہ عدالت نے ان کے پروگرام پر تین ماہ پابندی عائد کی تھی۔

مزید خبریں :