Time 27 اکتوبر ، 2018
پاکستان

اپوزیشن کو نیب کے ذریعے شکنجے میں پھنسایا جا رہا ہے: مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے بھی اسرائیلی طیارے کے معاملے پر حکومت سے وضاحت مانگ لی: فائل فوٹو

لاہور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہ حکومت ناجائز ہے اور اپوزیشن کو نیب کے ذریعے شکنجے میں پھنسایا جا رہا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ حکومت اسرائیلی طیارے کی آمد پر وضاحت نہیں دے رہی، اسرائیلی طیارے کی آمد پر مکمل خاموشی ہے،حکومت پوزیشن واضح کرے۔

انہوں نےکہا کہ یہ ساری صورت حال بڑی گھمبیر ہے، اسرائیلی طیارہ پاکستان آیاہے، سوشل میڈیا میں اس پر بہت ہنگامہ ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ آصف زرداری سے اسلام آباد میں ملاقات ہو چکی ہے، کوشش ہےکہ نوازشریف سے بھی جلد ملاقات ہوجائے، نوازشریف اور آصف زرداری گرم سرد زمان ےدیکھ چکے ہیں۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ حکومت ناجائز ہے، زیرزمین حرکتیں سامنےآرہی ہیں، اپوزیشن کو نیب کے ذریعے شکنجے میں پھنسایا جا رہا ہے، نیب مشرف کے دور کا بنایا قانون ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف سے متفق ہونے والےحکومت میں ہیں اور اختلاف کرنے والوں کے خلاف مقدمات بنائے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :